اننت ناگ میں موٹر سائیکل سوار کے ٹکر سے عمر رسیدہ شخص فوت

سری نگر،جون۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بدھ کی صبح ایک موٹر سائیکل سوار نے ایک عمر رسیدہ شخص کو ٹکر مار کر ابدی نیند سلا دیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کی بلال کالونی کے نزدیک بدھ کی صبح ایک نا معلوم موٹر سائیکل سوار نے ایک معمر شخص کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ گرچہ مذکورہ شخص کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت73 سالہ گل محمد لون کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔

Related Articles