امریکہ یوکرین کو 2 ارب ڈالر کی اضافی سکیورٹی امداد فراہم کرے گا

واشنگٹن، فروری۔امریکی حکومت نے یوکرین کے لیے 2 ارب ڈالر کی اضافی سکیورٹی کی امداد کا اعلان کیا ہے۔امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے جمعرات کے روز سی این این ٹاؤن ہال کے ایک پروگرام کے دوران کہا کہ امریکہ یوکرین کو اضافی سکیورٹی امدادی پیکج فراہم کرے گا۔ آج امریکہ نے یوکرین کے لیے 2 ارب ڈالر کی سکیورٹی امداد کا اعلان کیا ۔قبل ازیں، سی این این نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ فنڈنگ ​​کا اعلان کرے گی، جو یوکرین کو سکیورٹی اسسٹنس انیشیٹو کے تحت فراہم کی جائے گی۔یوکرین سکیورٹی اسسٹنس انیشی ایٹو کا فنڈ دفاعی صنعت کے ساتھ نئی خریداری اور معاہدے کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،موجودہ امریکی اسٹاک سے آلات خریدنے کے لیے اس کا استعمال نہيں ہوتا ہے۔

Related Articles