امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث 5000 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں

واشنگٹن، دسمبر۔ امریکہ میں برفانی طوفان کی وجہ سے 5500 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے یہ رپورٹ دی ہے۔ اس سے قبل میڈیا نے بتایا تھا کہ امریکہ میں پیر کی صبح تک شدید سردی اور طوفان سے متعلق واقعات کی وجہ سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برفانی طوفان کے باعث پیر کی شام پانچ ہزار 500 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ این بی سی نیوز نے رپورٹ کیا کہ کولوراڈو، الینوائس، کنساس، کینٹکی، مشی گن، مسوری، نیبراسکا، نیویارک، اوہائیو، اوکلاہوما، ٹینیسی اور وسکونسن سمیت کم از کم 12 ریاستوں میں کل 50 اموات کی اطلاع ہے۔ شمال مشرقی نیو یارک ریاست کے شہر بفیلو میں ہفتے کے آخر میں ایک میٹر سے زیادہ برف گرنے کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق پیر کی شام تک کم از کم 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

Related Articles