افغانستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچے ہلاک
میدان شہر، اپریل ۔ افغانستان کے مشرقی وردک صوبے میں گزشتہ جنگوں سے بچا ہوا مارٹر جمعہ کو دھماکے سے پھٹ گیا۔پچھلی جنگوں سے بچا ہوا مارٹر پھٹنے سے تین بچے جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔یہ اطلاع ہفتہ کو یہاں جاری صوبائی حکومت کے ایک بیان میں دی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز ضلع سعید آباد میں بچوں کا ایک گروپ کھلونا نما آلات سے کھیل رہا تھا کہ اچانک وہ پھٹ گیا، جس سے تین بچے جائے واقع پر ہی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ایک کی حالت تشویشناک ہے۔اسی طرح کے ایک دھماکے میں گزشتہ ہفتے افغانستان کے مشرقی صوبے لوگر میں تین بچے ہلاک ہوئے تھے۔افغانستان مبینہ طور پر دنیا کے سب سے زیادہ بارودی سرنگوں سے آلودہ ممالک میں سے ایک ہے، کیونکہ پچھلی چار دہائیوں کی جنگوں اور خانہ جنگوں سے بچ جانے والے بغیر پھٹنے والے آلات ہر ماہ کئی افراد کو ہلاک کرتے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے ہوتے ہیں۔