افسروں کو گرفتاری کی دھمکی دینا شیخاوت کی بوکھلاہٹ:گہلوت

جےپور،اپریل۔راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے جل شکتی کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کے فون ٹیپنگ معاملے میں افسروں کو جیل کرانے کے بیان پر کہا ہے کہ وہ بوکھلاہٹ میں اس طرح کی بیان بازی کررہے ہیں مسٹر گہلوت نے اتوار کی دیر رات سوشل میڈیا کے ذریعہ سے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ مسٹر شیخاوت کے ذریعہ راجستھان کے آئی اے ایس – آئی پی ایس افسروں کو گرفتاری کی دھمکی دینا ان کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔اپنی شبیہ چمکانے کےلئے پہلے انہوں نے سیاست سے ریٹائر ہونے کا دعوی کردیا لیکن ان کا جھوٹ پکڑے جانے کی وجہ سے ڈیمیج کنٹرول کےلئے وہ اس طرح کی باتئیں کررہے ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ انہیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ عوام کے سامنے ان کا اصلی چہرہ پہلے سے ہی بے نقاب ہو چکا ہے اس لئے ابھی تک اپنا وائس سیمپل دینے میں بھی آناکانی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ مسٹر شیخاوت نے ایک انٹرویو میں کہاتھا کہ وزیراعلی کے اشارے پر فون ٹیپنگ کرانے والے دعا کریں کہ میرا وقت نہ آئے،اگر آیا تو پانچ آئی اے ایس آئی پی ایس کو جیل کراؤں گا۔

 

Related Articles