افسران کو ہدایت:ذمہ داریوں کو ٹالنے کا رجحان ناقابل قبول:یوگی

لکھنؤ:مارچ۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران سے اپنے ذمہ داریوں کے تئیں الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں تساہی یا تاخیر یا ایک دوسرے پر ذمہ داری ٹالنے کارجحان قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ریاست میں مسلسل دوسری بار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی کمان سنبھالنے کے بعد یوگی نے بدھ کو اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ میں کہا کہ مسائل کو حل کرنے کے لئے جوابدہی طے کی جانی چاہئے۔ تاخیر یا ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے کا رجحان قبول نہیں کیا جائے گا۔ کابینہ کے سامنے محکموں کی پیشکش صرف متعلقہ وزیر ہی کریں گے، جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری/ پرنسپل سیکریٹری صرف مدد کے لیے موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام محکموں کے سربراہان اپنے ماتحت دفاتر کا اچانک معائنہ کریں۔ دفاتر میں صفائی کی صورتحال، تصفیہ کے لیے زیر التواء فائلوں کی صورتحال، عوامی شکایات کے ازالے کی صورتحال، اہلکاروں کی حاضری، وقت کی پابندی وغیرہ کا تفصیلی معائنہ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کورونا کے باعث متاثر ہونے والی تعلیمی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو تعلیمی سیشن کورونا کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ آف لائن تعلیم نہ ہو سکی۔ اس لیے آئندہ سیشن کے آغاز سے پہلے ‘اسکول چلو ابھیان’ کو ایک جامع شکل دینا ضروری ہے۔ محکموں وزیر کی مشاورت سے مہم کے حوالے سے تفصیلی ایکشن پلان تیار کیا جائے۔ ایک بھی بچہ اسکول جانے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام کی شفافیت اور والدین کی سہولت کے پیش نظر بیسک ایجوکیشن کونسل کےا سکولوں میں بچوں کے یونیفارم وغیرہ کے لیے رقم براہ راست والدین کے بینک اکاؤنٹ میں بھیجنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے مثبت نتائج دیکھنے کو ملے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بچے مقررہ یونیفارم میں سکول آئیں۔

Related Articles