اسٹاک مارکیٹ میں روس-یوکرین تنازعہ کے سبب سرمایہ کاروں کے 5.68 لاکھ کروڑ ڈوبے

ممبئی، مارچ ۔روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا حل نہ نکلنے کی وجہ سے عالمی سطح پر شیئر مارکٹ میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے اور آج ڈھائی فیصد سے زیادہ کی گراوٹ درج کئی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروں کے 5.68 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ڈوب گئے۔بی ایس ای کا سینسیکس 1492.06 پوائنٹس گر کر 57842.75 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 382.20 پوائنٹس گر کر 15683.15 پوائنٹس پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کے علاوہ چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں کی بھی فروخت ہوئی جس کی وجہ سے بی ایس ای کامڈ کیپ 2.25 فیصد گر کر 22108.94 پوائنٹس اور اسمال کیپ 2.30 فیصد گر کر 25681.12 پوائنٹس پر آگیا۔بی ایس ای میں ہوئی اس فروخت سے اس کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن پچھلے کاروبار ی دن کے 24110831.04 کروڑ روپے کے مقابلے میں 568590.34 کروڑ روپے کم ہو کر 24679421.38 کروڑ روپے پر رہا ۔ اس طرح سرمایہ کاروں کو 5.68 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔بی ایس ای میں شامل تمام گروپس تنزلی کا شکار ہیں، جن میں ریئلٹی کا سب سے زیادہ 5.31 فیصد، بینکنگ کا 4.59 فیصد اور فائنانس کا 4.35 فیصد ہے۔ بی ایس ای میں کل 3595 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2608 لال نشان میں جبکہ جبکہ 849 گرین نشان میں تھیں۔ 138 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔عالمی سطح پر امریکی بازاروں کا آغاز گراوٹ کے ساتھ ہوا۔ یورپی مارکیٹ اور ایشیائی مارکیٹ بھی ریڈ نشان میں دیکھی گئیں۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 1.64 فیصد، جرمنی کا ڈی اے ایکس 3.35 فیصد، جاپان کا نیکئی2.94 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 3.87 فیصد اور چین کا شنگھائی کے کمپوزٹ میں 2.17 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔

Related Articles