اسٹالن کا مکتون گڈکری کے نام، این ایچ اے آئی کے کاموں میں تعاون کی یقین دہانی

چنئی، جنوری ۔تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے پیر کو مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری کو خط لکھ کر ریاست میں ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کے کاموں کو تیز کرنے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔مسٹر گڈکری کو لکھے ایک خط میں مسٹر اسٹالن نے کہا کہ ریاستی حکومت تمل ناڈو میں این ایچ اے آئی کے پروجیکٹوں میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بہت سے زیر التوا ایشوز کو حل کرنے میں بھی مدد کے لیے تیار ہے۔انہوں نے مسٹر گڈکری کے اس بیان پر حیرت کا اظہار کیا جس میں انہوں نے ایک تقریب کے دوران مختلف ایشوز اٹھائے اور ریاستی حکومت سے تعاون کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں ان کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعداین ایچ اے آئی کے پروجیکٹوں کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمل ناڈو جیسی صنعتی ریاست کے لئے سڑک کے رابطے کی اہمیت سے پوری طرح واقف ہیں اور انہوں نے تمام محکموں کو خصوصی ہدایات دی ہیں کہ وہ این ایچ اے آئی کے پروجیکٹوں کو اولین ترجیح دیں۔

Related Articles