اسرو نے ٹرائیسونک ونڈ ٹنل کا بلو ڈاؤن ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ کیا

چنئی، دسمبر۔انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے وکرم سارابھائی خلائی مرکز میں نو تعمیر شدہ ٹرائیسونک ونڈ ٹنل کا پہلا بلو ڈاؤن ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔ ٹرائیسونک ونڈ ٹنل ایک ایسا نظام ہے جس کا استعمال خلائی جہازوں کے ایروڈائنامک ڈیزائن، قوتوں اور لوڈ ڈسٹری بیوشن کا جائزہ لے کر اوراسکیل کئے گئے ماڈل پر دباؤ اورصوتی سطح کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ خلائی جہاز کے زمین کے ماحول میں دوبارہ داخل ہونے میں مددکرتا ہے۔ اسرو نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ سرنگ کی کل لمبائی تقریباً 160 میٹر ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ چوڑائی 5.4 میٹر ماپی گئی ہے۔ اس سرنگ کو تین پروازوں کے نظاموں میں مختلف خلائی گاڑیوں کی جانچ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جس میں آواز کی رفتار سے نیچے، آواز کی رفتار سے اور آواز کی رفتار سے اوپرشامل ہے۔ تین پروازوں کے نظاموں میں اس کے استعمال کی وجہ سے اسے ٹرائیسونک ونڈ ٹنل کا نام دیا گیا ہے۔ اسرو کے مطابق، یہ سرنگ آواز کی رفتار سے 0.2 گنا (68 میٹر فی سیکنڈ) سے چارگنا آواز کی رفتار (1,360 میٹر فی سیکنڈ) تک پرواز کے حالات کی تقلید کر سکتی ہے۔ ایک گاڑی کی رفتار آواز کی رفتار سے نیچے برقرار رکھنے میں دوسری گاڑی کی رفتار آواز کے برابر اورتیسری آواز کی رفتار سے زیادہ قائم رکھنے میں کیا جاسکتا ہے اوراسی وجہ سے اسے ٹرائیسونک ونڈ ٹنل کا نام دیاگیا ہے۔ اسرو کے مطابق اس بڑے ڈھانچے کو کئی سو ٹن اسٹیل کے استعمال سے بنایا گیا ہے۔ ٹرائسونک ونڈ ٹنل کو ملک بھر کی صنعتوں کی مدد سے میسرس ٹاٹا پروجیکٹس انڈیا لیمیٹڈ کے ذریعہ لاگو کیا گیا۔ اسرو نے کہا کہ ٹرائیسونک ونڈ ٹنل ایرو اسپیس سیکٹر میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی خود انحصاری کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔

Related Articles