ہماچل پردیش میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار لوگوں کی موت
شملہ،ستمبر – ہماچل پردیش کے اونا اور منڈی ضلع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف سڑک حادثات میں تین پولیس اہلکاورں سمیت چار لوگوں کی موت اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔
ریاستی ایمرجنسی آپریشن سنٹرکے ترجمان سدیش موکتا نے آج بتایا کہ اونا ضلع میں پولیس تھانہ گگریٹ کے تحت ہوشیار پور روڈ پر چیک پوسٹ سے 150میٹر پیچھے آشا پور بیرکے نزدیک بائک پر سوار تین پولیس اہلکاروں کو نامعلوم گاڑی نے کچل دیا جس سے تینوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔موصولہ اطلاع کے مطابق رات ساڑھے دس کے قریب تین جوان ایک بائک پر سوار ہوکر آشادیوی میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر جارہے تھے کہ اسی دوران راستے میں نامعلوم گاڑی نے بائک سواروں کو کچل دیا۔ تینوں چوتھی آئی آر بی این بٹالین کے جوان تھے اور سول ڈریس میں تھے۔ شناختی کارڈ سے ان کی شناخت کی گئی۔پولیس کے مطابق تینوں پولیس جوانوں کوکچلنے پر ٹرک ڈرائیور کو شبہ کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے نادون، ضلع ہمیر پور کے نزیک پکڑ لیا ہے۔ پولیس آگے کی کارروائی میں مصروف ہے۔ٹرک ڈرائیور امرجیت سنگھ باشندہ نادون کوپولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔67اے 0397میں اینٹیں بھری ہوئی تھیں۔ پولیس نے متوفیوں کی شناخت 22سالہ وشال، 24 سالہ شوبھم اور 23سالہ منوج کے طورپر کی ہے۔دیگر حادثہ منڈی ضلع کے سرکا گھاٹ کے نزدیک ڈگری کالج میں کل رات ہوا، جب چار لوگوں کو لے جارہی گاڑی گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہوگئے جنہیں سرکاگھاٹ سول اسپتال لے جایا گیا۔پولیس نے متوفی کی شناخت گگنیشور ورما کے طورپر کی ہے۔ ضلع انتطامیہ نے مرنے والے کنبہ کو 30ہزار روپے اور زخمیوں کو 6000روپے کی فوری راحت دی ہے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں اور آگے کی کارروائی کی جارہی ہے۔