ہر بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کرنا ضروری نہیں، پیٹسی کینزٹ
لندن،جون۔چار ناکام شادیاں کرنے والی برطانوی اداکارہ پیٹسی کینزٹ نے اپنے ہر بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کو غلطی قرار دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 54سالہ سوپ اسٹار پیٹسی کینزٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ’’میں نے اپنے تمام بوائے فرینڈز کے ساتھ شادی کی اور اب مجھے احساس ہوا ہے کہ ہر بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کرنا ضروری نہیں تھا۔ میں ازدواجی رشتے کے بغیر بھی ان کے ساتھ رہ سکتی تھی اور ہو سکتا ہے اس صورت میں ہمارا تعلق کچھ زیادہ طویل ہوتا۔‘‘ رپورٹ کے مطابق پیٹسی کینزٹ نے22سال کی عمر میں 1988ء میں پہلی شادی ڈین ڈونوین کے ساتھ کی جو 1991ء میں ختم ہو گئی، دوسری جم کیر کے ساتھ 1992ء میں کی جو 1996ء میں ٹوٹ گئی۔ ان کی تیسری شادی لیام گیلگر کے ساتھ 1997ء میں ہوئی اور وہ بھی تین سال ہی چلی اور ان کی 2000ء میں طلاق ہو گئی۔ چوتھی شادی انہوں نے جیرمی ہیلے کے ساتھ 2009ء میں کی جو محض ایک سال بعد ہی 2010ء میں ٹوٹ گئی۔