کپل شرما نے بیٹے ترشان کی پہلی سالگرہ پر تصاویر جاری کردیں
ممبئی ،فروری۔معروف بھارتی مزاحیہ اداکار کپل شرما نے اپنے بیٹے ترشان کی پہلی سالگرہ پر پرستاروں کو تحفہ دیتے ہوئے بیٹے کی تصاویر جاری کردیں۔ کپل شرما نے ترشان کی پہلی سالگرہ کے اگلے روز بیٹے کی فیملی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر کا البم اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا۔تصاویر کا کیپشن دیتے ہوئے کپل شرما نے محبت بھرے لفظوں میں لکھا کہ مرکزی کردار تریشان، معاون اداکار انائرہ، دادی، ممی اور پاپا۔اس البم کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں جب کہ ہزاروں پرستاروں نے خوبصورتی اور تہنیتی تبصرے کیے ہیں۔کپل شرما کی جانب سے جاری کردہ البم کی پہلی تصویر میں ننھا ترشان بلو ڈینم شرٹ اور میچنگ پینٹ میں لکڑی کی بینچ پر بیٹھا نظر آرہا ہے، بیک گراؤنڈ میں فارم ہاؤس کا منظر ہے کچھ پھل اور سبزیاں اس کے قریب رکھی ہوئی ہیں جبکہ ایک گٹار بھی رکھا ہوا ہے۔البم کی اگلی تصویر میں ترشان نے پرنٹڈ فروزی شرٹ ہم رنگ نیکر کے ساتھ پہنی ہوئی ہے، بیک گراؤنڈ میں سمندر اور آسمان کا نظارہ ہے جبکہ تیرنے والی ٹیوب، سرف بورڈ اور چھوٹی کشتی بھی موجود ہے۔ایک اور تصویر میں ترشان نے نیلی جینز کے ساتھ ہڈ والا ہلکا گلابی رنگ کا سوئیٹر پہنے ہوئے ایک چھوٹی کرسی پر بیٹھا ہوا ہے جبکہ اطراف میں کھلونا ٹیڈی بیئر بکھرے ہوئے ہیں اس سے اگلی تصویر میں ترشان اپنی بڑی بہن انائرہ کے ساتھ جلوہ افروز ہے، تصویر میں دونوں بہن بھائی پرجوش نظر آرہے ہیں۔البم کی اگلی تصویر میں کپل شرما کی والدہ یعنی بچوں کی دادی اپنے پوتی پوتا کے ساتھ موجود ہیں اور ترشان کو دادی نے اپنی گود میں بٹھایا ہوا ہے کہ انائرہ اپنی دادی سے لپٹ کر محبت کا اظہار کررہی ہے جبکہ دوسری تصویر میں کپل کی والدہ صرف ترشان کو گود میں لیے کرسی پر بیٹھی ہوئی ہیں۔البم کی آخری تصویر فیملی فوٹو ہیجس میں کپل شرما اپنی اہلیہ گینی کے ساتھ کھڑے ہیں اور گود میں بیٹے ترشان کو لیا ہوا ہے جب کہ ان سے آگے ان کی والدہ کرسی پر بیٹھی ہوئی ہیں اور انائرہ ان کے ساتھ ہے۔