کولمبیا: سابق گوریلا رہنما گستاو پیٹرو صدارتی انتخابات میں کامیاب ہو گئے

بگوٹا،جون۔کولمبیا میں رائے دہندگان نے بائیں بازو کے نظریات کے حامل سابق جنگجو رہنما گستاو پیٹرو کو اپنا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ وہ ایک سابق باغی جنگجو ہیں، جنہوں نے اپنی انتخابی مہم میں سماجی اور اقتصادی تبدیلیوں کا وعدہ کیا تھا۔کولمبیا میں رائے دہندگان نے بائیں بازو کے نظریات کے حامل سابق جنگجو رہنما گستاو پیٹرو کو اپنا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ وہ ایک سابق باغی جنگجو ہیں، جنہوں نے اپنی انتخابی مہم میں سماجی اور اقتصادی تبدیلیوں کا وعدہ کیا تھا۔لاطینی امریکی ملک کولمبیا کے صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے پولنگ کا آغاز اتوار کو ہوا تھا، جس کے نتائج اب واضح ہو چکے ہیں اور اس میں سابق باغی جنگجو رہنما پیٹرو گستاؤ نے اپنے حریف امیدار روڈلفو ہرنینڈیز کو شکست دے دی ہے۔77 سالہ ہرنینڈیز ایک تاجر ہیں، جنہوں نے فیس بک اور ٹک ٹاک پر اپنی انتخابی مہم چلا کر سیاسی سطح پر کافی شہرت حاصل کی، تاہم وہ انتخابات نہ جیت سکے۔ حالیہ برسوں میں ملک میں جتنے بھی صدارتی انتخابات ہوئے ہیں ان میں سے پیٹرو اور ہرنینڈز کے درمیان کا یہ مقابلہ سخت ترین تھا۔
سات لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے پیٹرو کی کامیابی:سابق جنگجو رہنما گستاؤ کو رن آف ووٹنگ میں 50.4 فیصد ووٹ حاصل ہوئے، جب کہ ان کے حریف روڈلفو ہرنینڈیز کو 47.3 فیصد ووٹ ملے۔ مجموعی طور پر گستاؤ پیٹرو کو اپنے حریف امیدار کے مقابلے میں تقریبا ًسات لاکھ ووٹ زیادہ حاصل ہوئے۔ اپنی کامیابی کے بعد بایاں محاذ سے تعلق رکھنے والے رہنما نے دارالحکومت بوگوٹا میں اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا، آج کولمبیا تبدیل ہو رہا ہے، ایک ایسی حقیقی تبدیلی جو ہمارے مقصد کی جانب رہنمائی کرتی ہے: ایک محبت اور افہام و تفہیم اور مکالمے کی سیاست۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا، آج کا دن لوگوں کے لیے جشن کا دن ہے۔ وہ پہلی مقبول ترین فتح کا جشن منائیں۔ خدا کرے کہ خوشیوں کی یہ لہر اہل وطن کے دکھوں کو اپنی آغوش میں سمیٹ لے۔فتح سے متعلق اپنی تقریر کے دوران انہوں نے اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے اپنے سخت ترین ناقدین کی جانب بھی دوستی کا ہاتھ بڑھایا۔ انہوں نے کہا، اس شروع ہونے والی حکومت کی جانب سے کبھی سیاسی ظلم و ستم یا قانونی ظلم نہیں ہو گا، صرف عزت و احترام کا معاملہ اور بات چیت ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہ صرف ان لوگوں کی بات سنیں گے جنہوں نے ہتھیار اٹھائے ہیں بلکہ کسان، مقامی نسل کے لوگوں، خواتین اور نوجوان کی خاموش اکثریت کو بھی سنیں گے۔ان کے مخالف امیدوار ہرنینڈیز نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ میں شکست تسلیم کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا، کولمبیا کے باشندوں اور شہریوں کی اکثریت نے دوسرے امیدوار کا انتخاب کیا ہے۔ جیسا کہ مہم کے دوران میں نے کہا تھا، میں اس انتخاب کے نتائج کو قبول کرتا ہوں۔ادھر امریکہ نے ان انتخابات پر کولمبیا کو مبارک باد پیش کی ہے۔ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا، ہم امریکہ-کولمبیا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اپنی قوموں کو بہتر مستقبل کی طرف لے جانے کے لیے نئے منتخب صدر پیٹرو کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔کولمبیا میں تقریباً 39 ملین لوگ ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔ یہ ایک ایسا ملک ہے جہاں اس وقت تقریباً 40 فیصد عوام خط افلاس سے نیچے زندگی گزار رہی ہے اور تقریباً 11 فیصد لوگ بے روز گار ہیں۔
پیٹرو کی جیت کی تعریف:گستاو پیٹرو کی اس جیت نے بائیں طرف کے میلان رکھنے والے لاطینی امریکی کے دیگر رہنماؤں میں بھی خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے ٹویٹر پر لکھا، آپ کی یہ جیت جمہوریت کی توثیق کرتی ہے اور یہ ایک ایسے وقت مربوط لاطینی امریکہ کے راستے کی سمت کو یقینی بناتی ہے جس کی ہم تمام بھائی لوگوں کے درمیان مکمل یکجہتی کے طالب رہے ہیں۔چلی کے صدر گیبریئل بورک نے کہا کہ پیٹرو کی جیت لاطینی امریکہ کے لیے خوشی کی بات ہے۔پیرو کے رہنما پیڈرو کاسٹیلو نے کہا کہ وہ ایک اتحادی کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا، ہم ایک اس مشترکہ احساس کے ساتھ متحد ہیں جو ہمارے لوگوں کے لیے بہتر اجتماعی، سماجی اور علاقائی انضمام چاہتا ہے۔بولیویا کے لوئس آرس نے کہا، لاطینی امریکی انضمام کو مزید تقویت ملی ہے۔ میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے کہا کہ پیٹرو کی کامیابی ایسے ملک کے زخموں کو مندمل کر سکتی ہے جہاں سیاسی قتل ایک عام بات ہے۔ انہوں نے کہا، آج کی فتح اس لعنت کا خاتمہ اور برادرانہ اور باوقار لوگوں کے لیے ایک بیداری ہو سکتی ہے۔وینزویلا کے صدر نکولس مادورو بھی کافی خوش تھے۔ انہوں نے کہا کہ کولمبیا کے عوام کی مرضی سنی گئی ہے، یہ جمہوریت اور امن کے راستے کے دفاع کے لیے نکلی ہے۔ کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے کہا کہ یہ، ہمارے لوگوں کی بھلائی کے لیے دو طرفہ تعلقات کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی امید کا ایک اظہار ہے۔

Related Articles