کسی بھی جارحیت کی صورت میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے:ایران

تہران،دسمبر۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت پر تہران دشمن کو منہ توڑ جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو دشمن کو جامع، وسیع اور پرعزم جواب دیا جائے گا۔ایک پریس بیان میں صدر رئیسی نے کہا کہ ان کا ملک خطے میں کسی بھی تزویراتی تبدیلی کے لیے کی جانیوالی کارروائی دشمن کو مہنگی پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سپاہ پاسدان انقلاب نے حال ہی میں وسیع پیمانے پر مشقیں کی ہیں جو دشمن کے لیے ایران کی طرف سے کسی بھی جارحیت اور ایران کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے خلاف جوابی تیاری کا ثبوت ہیں۔درایں اثنا ایران کی جوہری توانائی ایجنسی کے چیئرمین محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ان کا ملک ان کے ملک کے پاس مقامی سطح پر جوہری ایندھن سے چلنے والی تنصیبات چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ایندھن پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کرچکا ہے۔خیال رہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر ویانا میں جاری مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے بعد اسرائیل نے ایران پر حملوں کی دھمکیوں میں اضافہ کیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیل امریکا پر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

Related Articles