کرس سلور ووڈ چوتھے ایشز ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے

میلبورن، دسمبر۔انگلینڈ کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ کورونا پازیٹیو شخص کے رابطے میں آنے کی وجہ سے سڈنی میں پانچ جنوری سے شروع ہورہے چوتھے ایشیز ٹسٹ میچ میں شامل نہیں ہوں گے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا، ’’سلور ووڈ انگلینڈ کی ٹیم کے خاندان کے ایک رکن کے ساتھ قریبی رابطے میں آئے تھے جس کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو پایا گیا تھا، اس لیےانہیں اب 10 دن کے لیے اپنی فیملی کے ساتھ کوارنٹین میں رہنا ہوگا۔ وہ پانچ جنوری کو سڈنی میں ہونے والے چوتھےایشیز ٹسٹ سےباہر ہوں گے۔ سڈنی میں سلوروڈ کی جگہ اسسٹنٹ کوچ گراہم تھورپ حصہ لیں گے۔

Related Articles