کترینہ کے ساتھ منگنی، وکی کے اہلِ خانہ کا ردِ عمل آگیا
ممبئی،ستمبر۔بھارت کی نامور اداکارہ کترینہ کیف سے منگنی کی افواہوں کے بعد وکی کوشل کے اہلِ خانہ کا ردِ عمل سامنے آگیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ اداکارہ کترینہ کیف نے وکی کوشل سے منگنی کرلی ہے۔ تاہم اب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکی کے بھائی سنی کوشل نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ سنی کا کہنا تھا کہ جب اس طرح کی باتیں سامنے آئیں تو ہمیں ہنسنے کا بھرپور موقع ملا۔ انہوں نے بتایا کہ میرے والدین نے ان افواہوں کے بعد وکی سے مذاق کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ "تم مٹھائی کب کھلارہے ہو؟”بھائی نے ہنستے ہوئے بتایا کہ جب والد نے مٹھائی کا مطالبہ کیا تو وکی کا کہنا تھا کہ "جب منگنی ہی خیالی ہے تو پھر مٹھائی بھی خیالی ہوگی۔”