پیرس ہلٹن نے ورچوئل جزیرہ پیرس ورلڈ بنا لیا
لاس اینجلس،جنوری ہولی وڈ اداکارہ پیرس ہلٹن نے ورچوئل جزیرہ بنالیا، جس کی سیر کروانے کیلیے اداکارہ صارفین سے پیسے وصول کریں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف امریکی اداکارہ نے ورچوئل جزیرہ پیرس ورلڈ کے نام سے بنایا ہے جس میں موجود بیورے ہلز میں گھر کی سیر بھی کی جاسکتی ہے جب کہ جزیرے کی سیر کیلئے صارفین کو لگڑری کار یا کشتی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔اس جزیرے پر صارفین کو جیٹسکی کی سیر بھی کروائی جائے گی جب کہ سیاح یہاں خریداری بھی کرسکتے ہیں۔ہولی وڈ اسٹار کا کہنا ہے کہ ان کے لیے میٹاورس وہ جگہ ہے جہاں آپ ڈیجیٹل دنیا میں حقیقی زندگی کی طرح سب کچھ کر سکتے ہیں جو آپ کرنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ ہولی وڈ اداکارہ نے رواں برس نومبر میں ہی کارٹر ریوم کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوکر نئی زندگی کا آغاز کرچکی ہیں۔