پْنیت نے اپنے جذبے سے ہم سب کو جیتا: عامر خان

ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ سْپر اسٹار عامر خان نے حال ہی میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اچانک دْنیا سے رخصت ہوجانے والے بھارتی اداکار پْنیت راجکمار کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔عامر خان پروڈکشن کی جانب سے اْن کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹ کی گئی جس میں اْنہوں نے اداکار پْنیت راجکمار کی موت پر شدید دْکھ کا اظہار کیا۔اْنہوں نے کہا کہ ’اپو (پْنیت) نے اپنی فلموں کے ذریعے ہمارا دل بہلایا لیکن سب سے بڑھ کر، اْنہوں نے اپنی گرمجوشی، خلوص اور جذبے سے ہم سب کو جیت لیا۔‘عامر خان نے اداکار سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’پْنیت آپ کا شکریہ، اس تمام محبت کے لیے جو آپ نے ہم سب پر برسائی۔‘آخر میں اْنہوں نے پنیت راجکمار کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی اداکار پنیت راجکمار دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دْنیا سے رخصت ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سْپر اسٹار پنیت راجکمار مبینہ طور پر اپنے جِم میں ورزش کر تے ہوئے اچانک گرگئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اْنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا لیکن وہ بچ نہ سکے اور دْنیا سے کوچ کرگئے۔46 سالہ اداکار کی اچانک موت کی خبر نے بھارتی فلم انڈسٹری کو دھچکا دیا ہے۔

Related Articles