پرتگال کی ماڈل نے رونالڈو پر سنگین الزامات عائد کردیے
لزبن,ستمبر,پرتگالی ماڈل نتاشا روڈ ریگیز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے عالمی شہرت یافتہ پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ ماضی میں جنسی تعلقات رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ،ماڈل نتاشا کا رونالڈو پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ معروف فٹبالر رونالڈو کے ساتھ رات گزار چکی ہیں۔ماڈل نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ ’ایک بجے کا وقت تھا جب میں نے رونالڈو کو اپنی تصویر ایک لطیفے کے ساتھ شیئر کی ، مجھے یقین نہیں تھا کہ رونالڈو میرے میسج کا ریپلائی کریں گے لیکن 6 بجے کے قریب رونالڈو کا ریپلائی آگیا اور انھوں نے مجھے اپنے اپارٹمنٹ آنے کی دعوی دی، مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ میں کرسٹیانو رونالڈو کے اپارٹمنٹ جارہی ہوں۔‘ماڈل کا کہنا تھا کہ جب میں رونالڈو کے گھر پہنچی تو گھبرائی ہوئی تھی لیکن انھوں نے مجھے کہا کہ میں ان کے اپارٹمنٹ کو اپنا ہی گھر سمجھوں، رونالڈو کے گھر سے آنے کے بعد مجھے رونالڈو کا میسیج بھی موصول ہوا جس میں ان کا کہناتھا کہ انھیں میرے ساتھ وقت گزار کر اچھا محسوس ہوا اور ایک دن ہم دوبارہ ملیں گے۔پرتگالی ماڈل کے مطابق، رونالڈو اب مجھے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بلاک کرچکے ہیں اور رونالڈو کے اس فعل سے مجھے تکلیف ہوئی ہے۔نتاشا کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی موجودہ پارٹنر کے ساتھ بھی یہی کریں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی خاتون اور سابق ٹیچر کیتھرین مے یورگا کی جانب سے رونالڈو پر ریپ کا الزام عائد کیاجاچکا ہے۔