پاکستان ویسٹ انڈیز کے پہلے میچ میں شاداب کا شاندار کیچ
ملتان،جون۔گزشتہ روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں شاندار کامیابی حاصل کی۔پاکستان نے 306 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا جس میں بابراعظم 103 اور امام الحق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ شاداب کا ناقابل کیچ بھی وائرل ہوگیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاداب کی بہترین فیلڈنگ کی ایک ویڈیوشیئر کی گئی ہے جس میں شاداب کو بروک کا شاندار کیچ پکڑتے دیکھا گیا ہے۔کیچ کے بعد کپتان بابراعظم نے شاداب کو شاندار فیلڈنگ پر پرجوش انداز میں شاباشی دی۔