ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہر بھجن نے اس بار پاک بھارت ٹاکرے سے قبل تبصرے سے معذرت کرلی

دہلی، جون۔سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل میچ کے حوالے سے کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے معذرت کرلی۔پاکستان اور بھارت رواں سال23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ایک اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مقابلہ کریں گے۔دونوں روایتی حریف گزشتہ سال دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ کے بعد ایک سال کے اندر دوسری بار آمنے سامنے ہوں گے۔گزشتہ سال میچ سے قبل ہر بھجن سنگھ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو کہا تھا کہ پاکستان ٹیم بھارت کو واک اوور دے کیونکہ آپ لوگ ورلڈکپ مقابلوں میں ہمیں شکست نہیں دے سکتے ،اس بار بھی ہمارا اسکواڈ کافی اچھا ہے اور آپ کے جیتنے کا کوئی چانس نہیں۔تاہم دبئی میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی تھی اور ہر بھجن سنگھ کو منہ کی کھانی پڑی تھی۔تو اس بار ہر بھجن سنگھ نے احتیاط کرتے ہوئے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل میچ کے حوالے سے کسی بھی قسم کا بیان دینے سے معذرت کرلی ہے۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ پر شعیب اختر کے ہمراہ بات کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ اس سال پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہمارا میچ ہے ،تاہم اس بار میں کوئی بیان نہیں دوں گا اور کوئی پیشن گوئی نہیں کروں گا کہ کون جیتے گا۔

 

Related Articles