ٹیبل ٹینس اسٹار منیکا بترا نے قومی جنگی یادگار کا دورہ کیا
نئی دہلی،فروری ۔ٹیبل ٹینس کھلاڑی منیکا بترا نے 1971 میں ہندوستان- پاکستان لڑائی کے ففائیہ کے جانباز نرمل جیت سنگھ سیکھوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے قومی جنگی یادگار کا دورہ کیا،جنہوں نے تاریخی لڑائی کے دوران ناقابل فراموش اور پختہ عزم کا مظاہرہ کیا۔ٹیبل ٹینس کھلاڑی نے میموریل میں ’پرم یودھا استھل‘ نامی گیلنٹری گیلری میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جہاں پرمویر چکر حاصل کرنے والے کل 21 جانبازوں میں فلائنگ وار ہیرو کا مجسمہ نصب ہے۔ٹینس اسٹار کھلاڑی نے کہا کہ ’’ہمارے فوجیوں کی جانب سے کی گئی جنگ اور عظیم قربانیوں کے بارے میں یادگار پر کندہ اقتباسات نے مجھے مسحور کردیا ۔ایک ہندوستانی کے طور پر میرا دل تشکر اور فخر سے لبریز ہے ۔‘‘یہ میموریل جو شاہانہ راج پتھ اور سینٹرل وسٹا کی موجودہ ترتیب اور معادلت سے ہم آہنگ ہے ،اس میں قومی جنگی یادگار ایپلی کیشن کی تخلیق اور اسکرینس لگانے کے ساتھ ایک ڈیجیٹل اپیل بھی ہے۔یہاں فرائض کی انجام دہی کے وقت وفات پانے والے افراد کو ورچوئل خراج عقید ت پیش کرنے کا بھی التزام ہے۔ایک اور جنگی ہیرو کیپٹن وکرم بترا کو ور چوئل خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے منیکا نے بتایا کہ جس طرح یادگار کےفن تعمیرات کا ڈیزائن شہدا کو لازوال بناتا ہے،اسی طرح ہر شہری کو کہیں سے بھی ورچوئل خراج عقیدت پیش کرنے کو قابل رسائی بنانے کے لئے اسےڈیجیٹل سہولیات جیسے موبائل ایپ پر مبنی ورچوئل ٹور گائڈ اور ڈیجیٹل پینل سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ایک دیگر لڑائی کے جانباز کیپٹن وکرم بترا کو ایک ورچوؤل طورپر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے،منیکا نے کہا،’’ جس طرح یادگار فن کار ڈیزائن شہیدوں کو امربناتا ہے،اسی طرح موبائل ایپ پر مبنی ورچوؤل ٹور گائڈ اور ورچوؤل طورپر خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے ڈیجیٹل پینل جیسی ترقی یافتہ ڈیجیٹل سہولیات اسے ہر شہری کےلئے کہیں سے بھی آسان رسائی کے قابل بناتی ہیں۔‘‘ٹینس کھلاڑی نے بہادر سپاہیوں کو مناسب خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منفرد سونیر آؤٹ لیٹ’سماریکا‘ کا دورہ کیا جو یادگار کا دورہ کرنے والے تمام زائرین کے لئے توجہ کا مرکز ہے۔