ویتنام کے سابق وزیر صحت اور ہنوئی کے سابق صدر گرفتار
ہنوئی، جون۔ویتنام کے سابق وزیر صحت گوین تھان لونگ اور ہنوئی پیپلز کمیٹی کے سابق چیئرمین چو نوگوک ہان کو کووڈ۔ 19 ٹیسٹ کٹس سے متعلق دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ ویت نام کی میڈیا نے دی ہے۔میڈیا کے مطابق ویتنام کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے پیر کو دونوں عہدیداروں کو برطرف کرتے ہوئے انہیں ان کے عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔ وین ایکسپریس نیوز آؤٹ لیٹ نے منگل کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر لونگ پر کووڈ ۔ 19 ٹیسٹ کٹس کے رجسٹریشن نمبر اور قیمتوں کے مدنظر اپنے عہدے اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔ تفتیش کاروں کا دعویٰ ہے کہ اس سے بجٹ اور قومی کووڈ ۔19 کنٹرول اور انتظام کے پورے عمل کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔آؤٹ لیٹ کے مطابق سابق وزیر صحت کو گرفتار کر لیا گیا ہے، انہوں نے 2016 سے 2020 کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ استغاثہ کا خیال ہے کہ ہنوئی کے سابق صدر بھی اپنے وزارتی مدت کے دوران ٹسٹنگ کٹس کی خریداری سے متعلق بدعنوانی میں ملوث تھے۔