وسیم اکرم کے بیٹے مکس مارشل آرٹ فائٹر بن گئے
کراچی،جنوری۔سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم مکس مارشل آرٹس(ایم ایم اے) فائٹر بن گئے۔نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے تصدیق کی کہ ان کے بیٹے تیمور اکرم حال ہی میں فائٹ میں بھی شریک ہوئے وہ ایک شوقیہ فائٹر ہیں۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے امریکا میں مقیم ہیں اور وہاں زیادہ کرکٹ نہیں، میں نے اپنے بچوں کو اس بات کا حق دیا ہے کہ وہ زندگی ویسے گزاریں جیسے وہ پسند کرتے ہیں، اگر تیمور فائٹر بننا چاہتے ہیں تو ضرور بنیں۔واضح رہے کہ وسیم اکرم نے 1995 میں ہما مفتی سے پہلی شادی کی تھی جن سے ان کے دو بیٹے تیمور اور اکبر ہیں، وسیم اکرم کی پہلی بیوی ہما 2009 میں انتقال کر گئی تھیں جس کے بعد اگست 2013 میں وسیم اکرم نے آسٹریلین خاتون شنیرا سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔