وزیراعظم مودی کواڈ میٹنگ میں شرکت کے لیے 23، 24 مئی کو جاپان جائیں گے

نئی دہلی، مئی۔وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور ہندوستان کے چہار فریقی اتحاد (کواڈ) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 23 اور 24 مئی کو جاپان کی راجدھانی ٹوکیو جائیں گے۔ خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا کی دعوت پر مسٹر مودی جاپان کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ کواڈ میٹنگ میں شرکت کریں گے، ان کے ساتھ امریکی صدر جوزف آر بائیڈن، جاپانی وزیر اعظم کشیدا اور ول آسٹریلیا کے نئے وزیر اعظم کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ میٹنگ بھی کریں گے۔ مسٹر کواترا نے بتایا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی جاپان کے کاروباری لیڈروں سے ملاقات کریں گے اور ساتھ ہی ہندوستانی کمیونٹی کے استقبالیہ پروگرام سے بھی خطاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر مودی 24 مئی کو امریکی صدر کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ مسٹر بائیڈن کی قیادت میں ہند-امریکہ ، کثیر جہتی تعلقات نے زیادہ رفتار، گہرائی اور تنوع حاصل کیا ہے۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سلامتی، توانائی، موسمیاتی تبدیلی کے وسائل کے اشتراک جیسے موضوعات پر بات چیت کا امکان ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مسٹر کواترا نے کہا کہ آسٹریلیا میں انتخابات ہو ئے ہیں۔ کواڈ سمٹ کے ذریعے آسٹریلیا کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب کیا جائے گا اور توقع ہے کہ وزیر اعظم مودی ٹوکیو میں آسٹریلیا کے نئے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ اس میٹنگ میں ہندوستان-آسٹریلیا کی مجموعی اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا جائے گا اور علاقائی اور عالمی ترقی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

Related Articles