نیشنل ٹی ٹوئنٹی: حسن علی فٹ، اگلے میچ کیلئے دستیاب ہوں گے
کراچی،ستمبر۔پاکستانی کرکٹڑ حسن علی نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں سینٹرل پنجاب کے لیے اگلے میچوں میں دستیاب ہوں گے۔ذرائع کے مطابق حسن علی گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے انجری کا شکارہوئے تھے تاہم ان کی انجری کی نوعیت سنجیدہ نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ حسن علی کو کپتان بابراعظم نے آرام کا مشورہ دیا تھا لیکن حسن علی نے آرام کی بجائے خود کو ٹیم کے لیے دستیاب قراردیا۔ذرائع کا بتانا ہیکہ حسن علی سینٹرل پنجاب کے لیے اگلے میچوں میں دستیاب ہوں گے۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا 2 دن وقفے کے بعد 29 ستمبرسے دوبارہ آغاز ہوگا۔