نشے کی لت نے معروف امریکی اداکار کی جان لے لی

لاس اینجلس،,ستمبر,معروف امریکی اداکار مائیکل کے ولیمز کی نیویارک کے اپارٹمنٹ سے لاش برآمد کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایچ بی او ڈرامہ سیریز ’دی وائر‘ میں جاندار اداکاری کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے امریکی اداکار مائیکل کے ولیمز اپنے نیویارک کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے، وہ 54 سال کے تھے۔مائیکل کے ولیمز کو ان کی جاندار اداکاری کی وجہ سے تین دفعہ ایمی ایوارڈز کیلئے بھی نامزد کیا جاچکا ہے۔وہ اپنی حیات میں متعدد انٹرویوز میں اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ نشے کی لت میں مبتلا ہیں، اور اس سے چھٹکارا پانے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔امریکی رپورٹس نے قانون نافذ کرنے والے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اداکار کی موت منشیات کی زیادہ مقدار لینے سے ہوئی لیکن اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان جان گرمپیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مائیکل کے ولیمز بروکلین کے علاقے میں رہائش پذیر تھے۔انہیں شام چار بجے کے قریب ان کے انتقال کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی تھی۔اداکار کی اچانک موت پر جہاں ان کے مداح انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں وہیں ساتھی اداکار بھی مائیکل کے ولیمز سے جْڑی خوشگوار یادیں شیئر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Related Articles