میں پہلی بار خراب فارم سے نہیں گزررہا: روہت شرما

ممبئی، مئی۔ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما اس آئی پی ایل میں اپنی کارکردگی سے کافی مایوس ہیں لیکن ان کا ماننا ہے کہ وہ جلد واپسی کریں گے۔ اس سیزن میں کھیلے گئے کل 14 میچوں میں وہ 19.14 کی اوسط اور 120 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 268 رنز ہی بنا سکے۔ یہ پہلا موقع تھا جب وہ آئی پی ایل کے کسی سیزن میں نصف سنچری بھی نہیں بنا سکے۔اپنی فارم پر بات کرتے ہوئے روہت نے کہاکہ بہت سی چیزیں میرے مطابق نہیں ہوئیں۔ حالانکہ یہ چیزیں میرے ساتھ پہلے بھی ہو چکی ہیں اس لیے میں پہلی بار ان حالات کا سامنا نہیں کر رہا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ کرکٹ یہاں ختم نہیں ہوتی۔ بہت زیادہ کرکٹ کھیلنا ہے۔ اس لیے مجھے ذہنی پہلو پر تھوڑا سا کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ میں اپنے فارم میں واپس آ سکوں۔ مجھے بس تھوڑی سی ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہے اور جب بھی مجھے فارغ وقت ملے گا میں اس پر کام کروں گا۔ٹیم کو روہت کی خراب فارم کا بھی خمیازہ بھگتنا پڑا۔ ممبئی نے اس سیزن کے پہلے آٹھ میچ ہارے ہیں۔ پچھلے چھ میچوں میں اس نے چار میچ جیتے لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں روہت نے کہاکہ دوسرے مرحلے میں ہم نے بلے بازی اور گیند بازی دونوں شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،یہ ہمارے لیے ایک مثبت پہلو ہے۔ جب آپ کوئی بڑا میچ یا ٹورنامنٹ جیتنا چاہتے ہیں تو آپ کو کچھ ایسے ہی کرناہوتا ہے۔

 

Related Articles