میڈیسن کیز کو شکست دے کر ایشلے بارٹی فائنل میں پہنچیں
میلبورن، جنوری ۔ دنیا کی نمبر ایک خاتون ٹینس کھلاڑی آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے امریکہ کی میڈیسن کیز کو یکطرفہ انداز میں جمعرات کے روز چھ۔ایک، چھ۔تین سے شکست دے کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خاتون کے سنگلز کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔بارٹی اس کے ساتھ ہی 1980 میں وینڈی ٹرن بل کے بعد خواتین کے سنگلز فائنل میں پہنچنے والی پہلی آسٹریلیائی کھلاڑی بھی بن گئیں۔بارٹی نے میچ میں پانچ ایس لگائے اور چھ میں سے چار بریک پوائنٹس کا فائدہ اٹھایا ۔ کیز کو و بریک کےدو موقع ملے لیکن وہ ان کا فائدہ نہیں اٹھا سکیں۔واضح رہے کہ بارٹی نے گرینڈ سلیم خطاب میچ تک پہنچنے تک کورٹ پر صرف چھ گھنٹے اور چھ منٹ گزارے ہیں اورچھ میچوں میں صرف 21 گیم ہارے ہیں، جو کہ 2013 میں امریکہ کی سرینا ولیمز کے ذریعہ یو ایس اوپن کے فائنل تک کے سفر میں میں 16 گیم گنوانے کے بعد کسی بھی کھلاڑی کے ذریعہ گرینڈ سلیم خطاب میچ تک پہنچنے کے لئے شکست کی یہ تعداد سب سے کم ہے۔ سرینا نے 2012 میں یو ایس اوپن کے فائنل تک پہنچنے تک 19 اور رولینڈ گیرو 2013 کے فائنل میں پہنچنے تک 21 گیمز ہارے تھے، جب کہ ان کی ہم وطن وینس ولیمز ومبلڈن 2009 میں یو ایس اوپن کے فائنل تک 20 گیمز ہاری تھیں۔25 سالہ بارٹی نے اپنے اہم سیمی فائنل ریکارڈ میں تین۔ایک سے اصلاح کیا ہے۔ وہ اب تک مختلف گرینڈ سلیم کے فائنل کھیل چکی ہیں۔ انہوں نے پچھلے دونوں ٹورنامنٹس، رولینڈ گیروس 2019 اور ومبلڈن 2021 میں ٹائٹل جیتا تھا۔تین ہفتے قبل ایڈیلیڈ میں گھر پر اپنا 14 واں اور کیریئر کا تیسرا ٹائٹل جیتنے والی بارٹی اب لگاتار 10 میچ جیت چکی ہیں۔کیز کے خلاف سیمی فائنل میچ کی بات کریں تو بارٹی نے اپنے حریف پر ہر طرح سے دباؤ بنایا۔ انہوں نے اپنی سرو پر پہلے 10 پوائنٹس حاصل کیے اور ان کاپہلا سرو 61 فیصد درست رہا جس میں انہوں نے 86 فیصد پوائنٹ جیتے۔ انہوں نے ایک ایس اور ایک اوورہیڈ کے ساتھ اپنے خلاف دونوں پوائنٹ بچائے۔