ممتا بنرجی دہلی میں شرد پوار سے ملاقات کی۔اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کل

کلکتہ جون۔ممتا بنرجی صدارتی انتخاب سے قبل اپوزیشن کو متحد کرنے کیلئے دہلی پہنچ چکی ہیں۔ کے وزیر اعلیٰ نے کل دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ میٹنگ طلب کی ہے۔ اس سے پہلے دن میں، ممتا دہلی پہنچنے کے بعد این سی پی سربراہ شرد پوار کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ شرد پوار اس وقت دہلی میں ہیں۔ممتا پوار ملاقات کو لے کر دہلی کے سیاسی حلقوں میں کافی قیاس آرائی ہے۔ یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ ممتا نے این سی پی کے سربراہ سے ملاقات کرکے انہیں صدارتی انتخاب لڑنے پر راضی کرنے کی کوشش کررہی ہیں کانگریس نے پہلے ہی مطلع کرچکی ہے کہ بدھ کو ممتا کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ میں ان کی پارٹی کے تین نمائندے موجود ہوں گے۔ اس کے نتیجے میں، کانگریس اور ترنمول کانگریس کے درمیان فاصلہ، جو گزشتہ چند مہینوں میں وسیع ہوگئے تھے صدارتی انتخاب کے دوران کم ہونے کی امید ہے۔ ممتا بنرجی صدارتی انتخاب کے بارے میں کانگریس صدر سونیا گاندھی سے پہلے ہی بات کر چکی ہیں۔کانگریس کے علاوہ لالو کے بیٹے تیجسوی یادو بھی اس وقت دہلی میں ہیں۔ نتیجتاً ان کی بدھ کی میٹنگ میں شرکت بھی یقینی ہے۔ بائیں بازو کی جانب سے بدھ کے روز ہونے والی میٹنگ میں سی پی ایم کے ایم پی ایلارام کریم اور بنوئے وسام موجود ہوں گے۔بدھ کو مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ نے اپوزیشن کے زیر اقتدار آٹھ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت کل 22 اپوزیشن لیڈروں کو میٹنگ میں مدعو کیا تھا۔ اس فہرست میں سیتارام یچوری، پنارائی وجین، اروند کیجریوال، نوین پٹنائک، کے چندر شیکھر راؤ، ایم کے اسٹالن شامل ہیں۔صدارتی انتخاب کیلئے شرد پوار کے اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے امیدوار ہونے سے متعلق خبر چل رہی ہے لیکن ان کے امیدوار بننے کے بارے میں شکوک و شبہات ہیں۔ اپوزیشن کے اتحاد کے باوجود صدارتی انتخاب میں کامیابی کے امکانات کم ہیں۔ کیونکہ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے اتحاد تعداد کے لحاظ سے بہت آگے ہے۔ لیکن بی جے پی کو ایک مضبوط پیغام دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Related Articles