ملیشیا میں کورونا وائرس کے مزید 4744 نئے کیسز اور 12 ہلاکتیں

کوالالمپور  جنوری. ملیشیا میں کورونا وائرس کے 4744 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد یہاں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 28,44,969 ہو گئی۔ملیشیا کی وزارت صحت نے کہا کہ بدھ کی آدھی رات تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے نئے کیسز میں سے 429 کا تعلق ان لوگوں سے ہے جو بیرون ملک سے آئے ہیں۔ اور 4315 کیس مقامی کیسز ہیں۔ اس دوران اس وبا سے 12 مریضوں کی موت ہوئی جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 31,930 ہوچکی۔وزارتکےمطابق اس عرصے کے دوران 3646 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 27,66,254 ہوگئی۔اس ملک میں کورونا وائرس کے 46,785 ایکٹیو کیسز ہیں، جن میں سے 129 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 72 افراد کو آکسیجن کی ضرورت ہے۔

Related Articles