مصری صدرالسیسی اوربحرین کے شاہ حمدکادو طرفہ تعلقات اورعلاقائی امورپرتبادلہ خیال

شرم الشیخ،جون ۔ مصری صدرعبدالفتاح السیسی اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے ہفتے کے روز مصر کے ساحلی مقام شرم الشیخ میں ملاقات کی ہے اوردونوں ملکوں کے درمیان طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اموراور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔انھوں نے ملاقات میں بالخصوص سرمایہ کاری اورمعیشت کے شعبوں میں مشترکہ تعاون پر بھی بات چیت کی ہے۔ صدرالسیسی نے خطے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے دوطرفہ تعاون اور ہم آہنگی کومضبوط بنانے میں مصرکی جانب سے خواہش کا اظہارکیا۔مصر کے ساتھ تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے شاہ حمدآل خلیفہ نے خطے میں سلامتی اوراستحکام میں قاہرہ کے اہم کردار کی تعریف کی ہے۔انھوں نے مصر کے ساتھ اقتصادی، سیاسی اور ترقیاتی شعبوں میں تعلقات کی بہتری کا بھی ذکرکیا اور کہا کہ بحرین ان تعلقات کو مزیدمضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔صدرالسیسی اور شاہ حمد نے خلیجی لیڈروں اور امریکی صدر کے آیندہ سربراہ اجلاس کابھی خیرمقدم کیا۔اس کی میزبانی سعودی عرب اگلے ماہ امریکی صدر جو بائیڈن کے دورۂ مملکت کے موقع پرکرے گا۔اس سربراہ اجلاس میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کے سربراہان، اردن کے شاہ عبداللہ، مصری صدر السیسی اور عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی بھی شریک ہوں گے۔

 

 

Related Articles