مانچسٹر سٹی نے آسٹن ولا کو 2-3 سے شکست دے کر پریمیئر لیگ جیت لی
مانچسٹر،مئی۔مانچسٹر سٹی نے فائل میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹن ولا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر پانچ سیزن میں چوتھی بار پریمیئر لیگ جیت لی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق پیپ گارڈیولا کی ٹیم اتحاد اسٹیڈیم میں دوسرے ہاف کے درمیان تک 2-0 سے پیچھے رہنے کے بعد ٹائٹل سے محروم ہونے کے دہانے پر تھی۔لیکن جرمنی سے تعلق رکھنے والے مانچسٹر سٹی کے مڈفیلڈر کھلاڑی الکیگنڈوگن نے حیران کن گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے خسارے کو کم کر دیا جس کے بعد روڈری نے دوسرا گول کرکے ٹیم کا اسکور برابر کردیا۔الکیگنڈوگن نے میچ کے 81ویں منٹ میں پانچ منٹ کے وقفے کے بعد اپنا دوسرا گول کرتے ہوئے مانچسٹر سٹی کے لیے تیسرا گول کیا جس کے بعد میدان میں شاندار جشن کا آغاز ہوگیا اور دوسرے نمبر پر رہنے والی لیورپول کی وولوز کے خلاف ان کی 3-1 کی فتح کو بھی بے معنی بنا دیا۔مانچسٹر سٹی نے لیورپول سے ایک پوائنٹ آگے رہتے ہوئے 93 پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ کا فاتحانہ اختتام کیا۔تناؤ سے بھر پور ٹورنامنٹ کے آخری دن برنلے نے لیڈز کو شکست دی جب کہ ٹوٹنہم نے اپنے شمالی لندن کے حریف آرسنل کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفائی کیا۔مانچسٹر سٹی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فتح کے ساتھ اپے پرستاوں کی جانب سے ایسا زبردست جشن اور خراج تحسین حاصل کیا جو برسوں یاد رکھا جائے گا۔اس فتح کے ساتھ مانچسٹر یونائیٹڈ پریمیئر لیگ کی تاریخ میں واحد کلب بن گیا ہے جس نے پانچ سیزن میں چار ٹائٹل جیتے ہیں جبکہ اس سے قبل ایلکس فرگوسن کی ٹیموں نے تین الگ الگ مواقع پر ایسا کیا۔ایک بار پھر مانچسٹر سٹی نے کھیل کے آخری وقت تک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیزن کے فائنل میں دوسری بار لیورپول کو باہر کردیا جبکہ اس سے قبل 2019 میں بھی فائنل میں شکست دی تھی۔