مادھوری ڈکشٹ اور مونی رائے کی ڈانس ویڈیو وائرل
ممبئی،ستمبر۔بھارت کی مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ابھرتی ہوئی اداکارہ مونی رائے کی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ دونوں اسٹارز نے مشہورِ زمانہ فلم "ہم آپ کے ہیں کون” کے گیت "مائے نی مائے” پر ڈانس کیا۔ مادھوری اور مونی نے یہ ڈانس ٹیلی ویڑن پروگرام ڈانس دیوانے 3 کے سیٹ پر کیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دونوں کو اسی انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جیسا کہ مادھوری ڈکشٹ نے اس فلم میں کیا۔ واضح رہے کہ اپنے وقت کی اس گھریلو ڈراما فلم ہم آپ کے ہیں کون میں سلمان خان اور مادھوری ڈکشٹ نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔ فلم کی پرانی یاد تازہ کرنے پر مادھوری کے مداح ویڈیو کو خوب سراہا رہے ہیں۔