فلوریڈا میں کشتی الٹنے سے 39 افراد لاپتا، صرف ایک مسافر محفوظ رہا

فلوریڈا ،جنوری۔امریکی کوسٹ گارڈ نے اعلان کیا ہے کہ فلوریڈا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 39 افراد لاپتہ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طورپر انسانی سمگلنگ کی کارروائی ہوسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکام کو الرٹ کیا گیا جب ایک شخص فورٹ پیئرس انلیٹ کے مشرق میں 45 میل دور ایک الٹنے والی کشتی سے چمٹا ہوا پایا گیا۔ کوسٹ گارڈ کا امدادی عملہ اب بھی باقی بچ جانے والوں کی تلاش کر رہا ہے۔زندہ بچ جانے والے شخص نے حکام کو بتایا کہ وہ اور 39 دیگر افراد ہفتے کی رات میامی سے 50 میل دور بیمنی، بہاماس میں کشتی پر سوار ہوئے۔ اس نے کہا کہ انتہائی موسمی حالات کے نتیجے میں سانحہ پیش آیا اور کشتی الٹ گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی نے لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ کشتی امریکا جا رہی تھی یا کہیں اور۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکا میں 2021 کے آغاز سے یکم اکتوبر تک غیر قانونی امیگریشن کی کوششوں کا ریکارڈ اندراج کیا گیا۔ حکام نے 1.7 ملین تارکین وطن کو امریکی سرحدوں پر روکا۔

Related Articles