فلسطینی مساجد پر یہودی شرپسندوں کےحملے، مفتی اعظم کی مذمت

مقبوضہ بیت المقدس؍جنوری۔فلسطین کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نے یہودی شرپسندوں کی جانب سے فلسطین بھر میں مساجد پرحملوں اور فلسطینی نمازیوں پر تشدد کے مجرمانہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کیمطابق مفتی اعظم فلسطین نے ایک پریس بیان میں کہا کہ فلسطینی مساجد پر یہودی آباد کاروں کے حملوں کے پیچھے اسرائیلی ریاست کی حمایت ہے جو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹیٹس کو کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔مفتی اعظم نے مسجد ابراہیمی کے باہر یہودی آباد کاروں کے کیمپ لگانے کے عمل کی بھی مذمت کی اور اسے یہودی شرپسندوں کی مسلمانوں کی عبادت گاہ کو نقصان پہنچانے اور فلسطینیوں کی عبادت میں مداخلت کے مترادف قرار دیا۔الشیخ محمد حسین نے مسجد ابراہیمی کے قریب صور القلعہ کے مقام پر کھدائیوں کی شدید مذمت کی اور ان کھدائیوں کو یہودی شرپسندوں اور اسرائیلی ریاست کی ملی بھگت قرار دیا۔

Related Articles