فخر سے کہہ سکتا ہوں میرے بچے کبھی منشیات سے وابستہ نہیں رہے: شتروگھن سنہا

ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ کے سینئر اداکار شتروگھن سنہا نے کہا ہے کہ وہ فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ اْن کے بچے کبھی بھی منشیات سے وابستہ نہیں رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تجربہ کار اداکار شتروگھن سنہا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کے بچے، بیٹی سوناکشی سنہا اور بیٹے لو سنہا اور کش سنہا، کبھی بھی منشیات سے وابستہ نہیں رہے۔‘شتروگھن سنہا نے کہا کہ ’وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ ان کے بچوں میں ایسی کوئی عادت نہیں ہے اور ان کی پرورش بہت اچھی ہے، اْنہوں نے کبھی اپنے بچوں کو منشیات میں ملوث ہوتے نہیں سنا اور نہ ہی دیکھا ہے۔‘تجربہ کار اداکار نے یہ بھی کہا کہ والدین کو نظر رکھنی چاہیے اور اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ان کے بچے غلط صحبت میں نہ پڑیں۔‘اس سے قبل شتروگھن سنہا نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران ممبئی کروز شپ منشیات کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’آریان خان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ وہ شاہ رخ خان کا بیٹا ہے مگر ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اْنہیں مذہب کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔‘انہوں نے کہا تھا کہ ‘کچھ لوگوں نے اب اس موضوع کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، جو بالکل درست نہیں ہے۔‘شتروگھن سنہا نے کہا تھا کہ ’آریان خان بھارتی ہیں، وہ بھارت کے بیٹے ہیں اور ہمارے آئین کے تحت سب برابر ہیں۔‘واضح رہے کہ ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گزشتہ روز ممبئی کی آرتھر روز جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا، منّت پہنچنے پر شاہ رخ خان کے مداحوں نے ڈھول کی تھاپ میں آریان خان کا استقبال کیا۔رواں ماہ 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اْن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست لیا گیا تھا۔

Related Articles