غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں نو کی موت
غزہ، مئی۔ اسرائیل نے منگل کی علی الصبح غزہ پٹی پر فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے) کے عسکریت پسندوں پر فضائی حملہ کیا۔ اس حملے میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے۔فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ شہر کے شفا اسپتال میں سات لاشیں لائی گئیں اور دیگر دو لاشیں جنوبی غزہ پٹی کے رَفح شہر کے اسپتال میں لائی گئیں۔وزارت نے ایک پریس بیان میں کہا کہ جنوبی غزہ پٹی میں غزہ سٹی شہر اور رفح شہر میں کئی عمارتوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 10 سے زائد فلسطینی زخمی ہو ئے پی آئی جے ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں فلسطینی علاقوں میں تنظیم کے ترجمان طارق ایزل دین، ان کی اہلیہ اور دو بچے اور دو دیگر اعلیٰ فوجی رہنما شامل فلسطینی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرونز نے منگل کی علی الصبح غزہ شہر اور غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں کئی عمارتوں پر بمباری کی۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی عمارت غزہ شہر کے الرمل محلے میں ’’داؤد‘‘ ٹاور میں رہائشی اپارٹمنٹ تھی اور دوسرا ہدف رفح شہر میں ایک عمارت تھی۔ذرائع نے بتایا کہ پی آئی جے کے عسکریت پسند دو عمارتوں میں موجود تھے جن پر اسرائیلی ڈرون میزائلوں سے بمباری کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ غزہ میں اچانک کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور اسرائیلی فوجی ڈرون ساحلی علاقے پر منڈلاتے رہے۔ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک مختصر بیان میں مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی میں اسلامی جہاد کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہی ہے۔اسرائیلی فوج نے بعد میں کہا کہ اس کے حالات کے جائزے کے مطابق، فوج نے غزہ پٹی کے قریب رہنے والے اسرائیلی باشندوں کو غزہ سے راکٹ داغے جانے کے خوف سے 40 کلومیٹر دور بم پناہ گاہوں کے قریب رہنے کا حکم دیا تھا۔