عمر شریف حقیقی لیجنڈ تھے، انوپم کھیر
ممبئی،اکتوبر.بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر بھی لیجنڈری عمر شریف کے انتقال پر افسردہ دکھائی دے رہے ہیں، انہوں نے عمر شریف کو حقیقی لیجنڈ بھی قرار دیا ہے۔عمر شریف کے انتقال کے بعد انوپم کھیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ عمر شریف کے انتقال پر شدید دْکھی ہیں۔انوپم کھیر نیکئی برس قبل عمر شریف سے لندن میں ہونے والی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کا حسِ مزاح کمال تھا، بطور اداکار میں نے عمر شریف سے بہت کچھ سیکھا ہے۔اداکار نے کہا کہ دنیا میں ایسے چند ہی لوگ ہیں جو سب کو ہنساتے اورخوشیاں بکھیرتے ہیں۔