’عرب تائیکوانڈو چیمپئن شپ‘ میں سعودی عرب کی دنیا اور مرام نے کانسی کے تمغے جیت لیے

فجیرہ،فروری۔سعودی عرب کے تائیکوانڈو ٹیم کی کھلاڑی دنیا ابو طالب نے عرب تائیکوانڈو کپ 2022 میں شرکت کے دوران 57 کلوگرام وزن میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ اس کی یہ جیت ’جی 2‘ کیٹیگری میں شامل ہے۔ یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ میں منعقد ہوا جس میں سعودی تائیکوانڈو ٹیم نے حصہ لیا۔سال 2022 عرب تائیکوانڈو چیمپئن شپ جس کا درجہ "G2” ہے کا اہتمام امارات تائیکوانڈو فیڈریشن نے عرب تائیکوانڈو فیڈریشن اور فجیرہ مارشل آرٹس کلب کے تعاون سے کیا تھا۔ یہ مقابلہ 3 اور 4 فروری کو امارات کی فجیرہ کے زاید اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا۔سعودی تائیکوانڈو فیڈریشن کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل شداد العمری نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ کھلاڑی مرام الیحیا کا بین الاقوامی کھیلوں میں بہت بڑا کردار ہوگا۔ ہم اس کے اولمپک گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سعودی مرد اور خواتین کھلاڑی اولمپک گولڈ میڈل حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سعودی تائیکوانڈو ٹیم نے عرب تائیکوانڈو کپ 2022 میں شرکت کے دوران 6 تمغے حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی جس کی درجہ بندی "G2” ہے۔ یزن بسیسی نے 48 کلو گرام کا کانسی کا تمغہ جیتا۔ کھلاڑی فہد السمیح نے 54 کلوگرام وزن کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا ، کھلاڑی احمد مولد نے 80 کلوگرام وزن کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا اور کھلاڑی دنیا ابو طالب نے 57 کلوگرام وزن کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔مرام الیحییا نے 2022 کی عرب تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں اپنی شرکت کے حصے کے طور پر44 کلو گرام وزن کا کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔واضح رہے کہ عرب تائیکوانڈو کپ میں 950 مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

Related Articles