عدالتی فیصلے کے بعد برٹنی سپیئرز کی جہاز اْڑاتے ویڈیو وائرل

لاس اینجلس ،اکتوبر۔امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے والد کے خلاف طویل قانونی جنگ جیتنے کے بعد جہاز اْڑاتے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو وائرل ہوگئی۔والد کے ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے کے حق سے آزادی ملنے کے عدالتی حکم کے بعد برٹنی سپیئرز نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی۔شیئر کردہ ویڈیو میں انہیں ایک چھوٹے جہاز کے کاک پٹ میں پائلٹ کے ساتھ طیارے کا کنٹرول سنبھالے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے عدالتی فیصلے کا ذکر کیے بغیر لکھا کہ اس وقت میں بادلوں میں ہوں، میں پہلی مرتبہ جہاز اڑا رہی ہوں اس سے قبل میں خوفزدہ تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برٹنی اسپیئرز نے اپنے ایرانی دوست سام اصغری سے منگنی بھی کی تھی، برٹنی اسپیئرز کی اس سے قبل دو بار شادی ہوچکی ہے۔ان کے سابقہ شوہر ریپر کیون فیڈرلائن سے 2 بچے ہیں۔

Related Articles