شلپا شیٹی نے بگ باس کے ٹاپ 5 میں پہنچیں شمتا شیٹی پر برسایا پیا
ممبئی:ستمبر ’بگ باس او ٹی ٹی (Bigg Boss OTT)‘ کی سب سے مقبول کنٹسٹنٹ شمتا شیٹی ٹاپ -5 میں پہنچ چکی ہیں۔ حال ہی میں شو میں شمتا شیٹی کی ماں آئی تھیں، انہوں نے شمتا شیٹی کو بتایا کہ انہیں اور ان کی پوری فیملی کو شمتا شیٹی پر فخر ہے۔ اسی ضمن میں بس کچھ ہی منٹ پہلے شمتا شیٹی کی بہن اور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹینے انہیں چیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ انہوں نے بگ باس او ٹی ٹی کے گھر میں شمتا شیٹی کے کچھ بیسٹ موومنٹ شیئر کرکے لوگوں سے اداکارہ کے لئے ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔اداکارہ شلپا شیٹینے انسٹا گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’میری ٹنکی ٹاپ -5 میں ہے، میں اس وقت ایک پراوڈ سسٹر کی طرح محسوس کر رہی ہوں۔ بگ باس کے گھر کے اندر اس سفر کے ذریعہ ان کی ایمانداری اور وقار کو دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔ تم پہلے سے ہی میرے لئے ونر ہو شمتا۔ امید ہے کہ آپ سبھی انہیں بگ باس کا فاتح بنائیں گے۔ شمتا شیٹی کو ووٹ کرنے کے لئے میرے انسٹا اسٹوریز پر جائیں‘۔ یہاں دیکھیں شلپا شیٹی کا پوسٹ۔بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے بھی شلپا شیٹی کئی بار شمتا شیٹی کو سپورٹ کرتے ہوئے دکھائی دیں۔ شو کے دوران شمتا شیٹی نے راکیش باپٹ (Raqesh Bapat) کو بچانے کے لئے اپنی ماں کا بھیجا ہوا لیٹر پھاڑ دیا تھا۔ اس بارے میں پوسٹ کرتے ہوئے شلپا شیٹی نے اسے بڑا کام بتایا تھا۔ انہوں نے شمتا شیٹی کے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’سو پراوڈ مائی ٹنکی‘۔ شو کے شروعات سے ہی قدم قدم پر شلپا شیٹی اپنی بہن شمتا شیٹی کے ساتھ کھڑی رہیں۔ انہوں نے انہیں اسٹرانگ اور مضبوط بتاتے ہوئے باہر سے خوب سپورٹ کر رہی تھیں۔