شاہ رخ خان نے 5 فلموں سے نکلوایا، ایشوریا رائے کا انکشاف
ممبئی،ستمبر۔معروف اداکارہ ایشوریا رائے کا پرانا انٹرویو ان دنوں میڈیا پر زیرِگردش ہے۔اداکارہ نے ایک ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ اداکار شاہ رخ خان نے انہیں کئی فلموں میں سے نکلوا دیا تھا جن میں سپر ہٹ فلمیں چلتے چلتے اور ویر زارا بھی شامل ہیں۔ایشوریا کا کہنا تھا کہ ان دنوں میری کئی فلموں میں شاہ رخ کے ہمراہ کام کرنے کی بات چل رہی تھی کہ اچانک پتہ چلا کہ مجھے ان فلموں میں کاسٹ نہیں کیا جارہا، مجھے آج تک یہ وجہ معلوم نہیں کہ ایسا کیوں ہوا۔بعدازاں کنگ خان نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے اس فیصلے پر پشیمانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کے ساتھ پروجیکٹ کا آغاز کرنا اور پھر اس شخص کو تبدیل کرنا کافی مشکل کام ہے، یہ کافی دکھ کی بات ہے کیونکہ ایشوریا میری بہت اچھی دوست ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ ذاتی طور پر مجھے لگتا ہے کہ میں نے غلط کیا لیکن بطور پروڈیوسر یہ ایک صحیح فیصلہ تھا، میں نے ایشوریا سے معافی بھی مانگی تھی۔خیال رہے شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے نے جوش، دیوداس اور محبتیں جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔