سٹی سینٹر میں دوران جھگڑا چاقو حملے سے 12سالہ لڑکی ہلاک

لندن ،نومبر۔ سٹی سینٹر میں ایک جھگڑے کیدوران مہلک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 12 سالہ لڑکی دم توڑ گئی۔ جمعرات کو مقامی وقت 20:40 جی ایم پی پر ایوا وائٹ اپنی فرینڈز کے ساتھ لیورپول میں تھی جب اس پر حملہ کیا گیا۔ مرسی سائیڈ پولیس نے پہلے کہا تھا کہ اس پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا لیکن اس کی موت کا سبب معلوم کرنے کیلئے پوسٹ مارٹم ایگزامینیشن کیا جائے گا۔ قتل کے شبہ میں 13 سے 15 سال عمر کے چار ٹین ایجرز کو ٹوکسٹھ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ایوا وائٹ کرسمس لائٹس آن کئے جانے کے تھوڑی دیر بعد آفیسرز کو ایوا وائٹ چرچ ایلے میں فرش پر پڑی ہوئی ملی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے کے ایک عینی شاہد نے موقع پر لڑکی کو فرسٹ ایڈ فراہم کی تھی۔ ایوا وائٹ کو شدید زخمی حالت میں ایلڈر چلڈرن ہسپتال لے جایا گیا تھا لیکن وہ کچھ دیر بعد ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی تھی۔ اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل جون رائے نے کہا کہ ہمیں یقین ہیکہ ایوا اور اس کے فرینڈز میں تلخ کلامی ہو گئی تھی، جس کا انجام ایوا پر چاقو حملے میں ہوا اور اسے مہلک زخم آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آفنڈرز کو ہینور سٹریٹ کے پار سکول لین اور پھر فلیٹ سٹریٹ پر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔ چار گرفتار شدگان میں 13 سال عمر کا ایک، 14 سال عمر کے دو اور 15 سال کا ایک لڑکا شامل ہے۔ پولیس ان سے تفتیش کر رہی ہے اور وہ کسٹڈی میں ہیں۔ پولیس نے ولیمسن سکوائر، ٹارلیٹن سٹریٹ، چرچ سٹریٹ، چرچ ایلے اور سکول لین جو کہ ہینور سٹریٹ پر فلیٹ اسٹریٹ سے گزرتی ہے، کا محاصرہ کر لیا۔ پولیس محاصرے کی وجہ سے بلیک فرائیڈے پر دکانیں بشمول مارکس اینڈ سپنسر، پریمارک اور لش آن چرچ سٹریٹ، جو شہر کی بڑے شاپنگ سٹریٹس میں سے ایک ہے، بند رہی۔ جون رائے نے مزید کہا کہ ہم عملی طور پر جلد از جلد جائے وقوع کو چھورنے کو ممکن بنانا چاہتے ہیں۔ ہماری انویسٹی گیشنز جاری ہیں تاکہ ہم ایوا اور اس کی فیملی کو انصاف دلوا سکیں لیکن ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر کسی کے پاس اس واقعے کے حوالے سے معلومات ہیں تو وہ آگے آئے۔

 

Related Articles