سنیل شیٹی اور سنجے دت 12 برس بعد پھر ایک ساتھ

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کی کئی ہٹ فلموں کے اداکار سنیل شیٹی 12 برس بعد اسٹار اداکار سنجے دت کے ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے، اس حوالے سے سنیل شیٹی کا کہنا ہے کہ ہم کافی عرصے بعد اکٹھے کام کرنے جارہے ہیں۔ ایک حالیہ گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ سمیر کارنیک کی ہدایتکاری میں بننے والی فیملی کامیڈی فلم میں ان کے اور سنجے کے علاوہ زید خان اور ایشا دیول بھی کام کریں گی۔سنیل کے مطابق وہ اور سنجے بابا کافی سالوں بعد ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، اور ہم اسی عمر پر مبنی کردار کریں گے جو اس وقت ہماری عمر ہے، ان کے مطابق فلم کی اسکرپٹ بہت شاندار ہے۔اس سے قبل بالی ووڈ کے یہ دونوں بڑے اسٹارز 2010 کی ہٹ فلم نو پرابلم میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔تاہم اکٹھے کام کے حوالے سے جن فلموں نے انہیں شہرت بخشی ان میں کانٹے، دس اور شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا شامل ہیں۔

Related Articles