سندھو کی سیمی فائنل میں شکست

بالی، نومبر۔ اولمپک میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی ہندوستان کی پی وی سندھو ہفتہ کے روز انڈونیشیا اوپن 2021 کے خواتین کے سنگلز کے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کی رتچانوک انتانون سے تین گیموں کی جدوجہد میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسری سیڈ سندھو نے پہلے گیم میں شکست کے بعد دوسری سیڈ انتانون کو 54 منٹ میں 15-21، 21-9، 21-14 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ ہندوستانی کھلاڑی نے پہلا گیم جیتا لیکن اس نے دوسرے گیم میں ہتھیار ڈال دیئے۔ فیصلہ کن گیم میں تھائی کھلاڑی نے 4-4 سے برابری کے بعد مسلسل برتری حاصل کی اور میچ جیت لیا۔سندھو کا یہ لگاتار تیسرا ٹورنامنٹ ہے جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے قبل وہ انڈونیشیا ماسٹرز میں ٹاپ سیڈ جاپان کی اکانے یاماگوچی سے سیمی فائنل میں ہارگئی تھیں جبکہ ا س سے پہلے سندھو کو فرنچ اوپن میں جاپان کی سیاکا تاکاہاشی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس سے پہلے سندھو ڈنمارک ڈنمارک اوپن کے کوارٹرفائنل میں کوریا کی کھلاڑی سے ہار گئی تھیں۔ اس شکست کے بعد سندھو کا انتانون کے خلاف چار۔سات کا کیریئر ریکارڈ ہے۔

Related Articles