سنتور کے استاد اور صوفی مترجم بھجن سوپوری 74 برس کی عمر میں چل بسے

سری نگر،جون۔ سنتور کے استاد اور صوفی مترجم بھجن سوپوری 74برس کی عمر میں گروگرام میں چل بسے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھجن سوپوری کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ موسیقار کا انتقال گروگرام کے فورٹس اسپتال میں ہوا۔ایک خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ان کی آخری رسومات جمعہ کی دوپہر ادا جائیں گی۔واضح رہے کہ بھجن سوپوری 1948 میں سری نگر میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی میں دوہری ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ، وہ روایتی ہندوستانی آلات اور سنتور دونوں میں مہارت رکھتے تھے۔وہ ’سنت آف دی سنتور’ کے نام سے جانے جاتے تھے انہیں ہندوستانی موسیقی کے لیے پدم شری اور سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 

Related Articles