سلمان سپراسٹاراورکنگ خان بالی ووڈ کے شہنشاہ ہیں، سیف علی خان

ممبئی،اکتوبر۔ بالی ووڈ اداکارسیف علی خان کا کہنا ہے کہ سلمان سپراسٹاراورکنگ خان بالی ووڈ کے شہنشاہ ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارسیف علی خان اپنی اداکاری اورانڈسٹری میں کافی محنت کے بعد نام بنانے والے اداکار تصورکیے جاتے ہیں۔ شاہ رخ خان، سلمان خان اورعامرخان کی طرح سیف علی خان کو کرئیرکے آغاز میں کامیابی نہیں ملی تھی جس کے بعد انہوں نے خوب محنت کی اورنام کمایا۔ایک انٹرویوکے دوران جب سیف علی خان سے پوچھا گیا کہ وہ بالی ووڈ کے مشہورتین خان کے بعد چوتھے خان تصورکیے جاتے ہیں تواداکارنے کہا کہ ہ چاروں کے خاندانی نام ایک ہی ہیں لیکن مزاج میں ایک دوسرے سے بالکل مختلف لوگ ہیں۔

Related Articles