سلمان خان موڈی ہیں کبھی شام کو بلاتے ہیں تو کبھی رات کو، ہدایتکارعباس مستان

ممبئی،ستمبر۔ بالی ووڈ کی مشہور ہدایتکار جوڑی عباس مستان کا کہنا ہے کہ سلمان خان بہت ہی موڈی ہیں کبھی شام کو بلاتے ہیں تو کبھی کہتے ہیں رات کو ملنے آؤ۔حال ہی میں بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور ہدایتکار جوڑی عباس مستان نے ایک ویب سائٹ کو انٹریو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر اور شوبز کے کئی ستاروں کے بارے میں کْھل کر بات کی۔سلمان خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان بھائیوں کا کہنا تھا کہ’وہ حیران کن ہے، موڈی ہے، بس کہتا ہے شام کو آؤ، رات کو آؤ، رات کو ملتے ہیں‘۔ ہدایت کار جوڑی نے بتایا کہ سلمان کے ساتھ ان کا تعلق بہت دلچسپ اور خوش گوار ہے۔علاوہ ازیں شاہ رْخ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے عباس مستان انکشاف کیا کہ مشہور فلم ’بازی گر ‘ انیل کپور کو آفر کی گئی تھی تاہم انہوں نے یہ فلم کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد شاہ رْخ کو یہ فلم آفر کی گئی جس کیلئے انہوں نے کہانی سنتے ہی اسی وقت ہا ں کردی اور یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔عباس مستان کا کہنا تھا کہ ’شاہ رْخ خان بہت عقلمند ہیں وہ فلم کی کہانی سنتے ہی سمجھ گئے تھے ہمیں اس فلم سے کیا چاہیے‘۔کنگ خان کے بارے میں ان کا مزید کہنا تھا کہ’ جب بھی شاہ رْخ سے ملنے اسٹوڈیو یا گھر جاؤ تو باہر تک چھوڑنے آتے ہیں گاڑی کا دروازہ کھول کر ہمیں ہماری گاڑی میں بیٹھاتے ہیں‘۔یاد رہے کہ عباس مستان نے ان دنوں بوبی دیول اور ارجن رامپال کے ساتھ فلم بنا رہے ہیں جس کا نام فی الحال نہیں رکھا گیا ہے۔

Related Articles