سلمان اکبر امریکی ہاکی گول کیپرز کی کوچنگ کریں گے
کراچی ،اکتوبر۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سلمان اکبر نے امریکی ہاکی ایسوسی ایشن سے معاہدہ کرلیا، سلمان اکبر پین امریکن گیمز تک امریکی گول کیپرز کو تربیت دیں گے۔39 سالہ سلمان اکبر کو امریکی ہاکی ایسوسی ایشن نے چار ماہ کیلئے گول کیپرز ٹریننر مقرر کیا ہے۔ سلمان اکبر اس سے قبل جاپان کی ٹیم کے بھی گول کیپرز ٹرینر رہ چکے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق وہ فی الحال ٹیم کو فرینکفرٹ میں ٹریننگ دے رہے ہیں۔